: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
میدک، 4؍ فروری (ایجنسی) ضلع میدک کے پٹن چیرو میں واقع مٹھوت فینانس کمپنی کے دفتر میں دن دھاڑے بھاری سرقہ کی واردات پیش آئی۔ نامعلوم افراد نے 61 لاکھ مالیتی زیورات اور رقم کا
سرقہ کرلیا۔ صبح کے وقت پانچ افراد دفتر میں داخل ہوئے اور وہاں کے ملازمین کو ڈرا دھمکا کر رسیوں سے باندھ دیا۔ بعد ازاں لاکر میں موجود رقم اور زیورات لے کر راہ فرار اختیار کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔